دبئی میں پاکستانیوں کے لیے فیملی ویزا اسپانسرشپ کے تقاضے
دبئی میں مقیم پاکستانی شہری، جو متحدہ عرب امارات کے نمایاں امارات میں سے ایک ہے، اپنی فیملی کو اپنے ساتھ رکھنے کے لیے اسپانسر کر سکتے ہیں، بشرطیکہ وہ مخصوص شرائط جیسے ماہانہ آمدنی اور دیگر ضروریات کو پورا کریں۔
تمام ملازمین اور آجروں کو، جن کے پاس یو اے ای کا رہائشی ویزا ہے، اپنی فیملی کے لیے رہائشی ویزا اسپانسر کرنے کی اجازت ہے۔ اب ہر پیشے سے تعلق رکھنے والا شخص، جو شرائط پر پورا اترتا ہو، فیملی ویزا اسپانسر کر سکتا ہے، جب کہ پہلے یہ سہولت صرف مخصوص پیشوں تک محدود تھی۔
دبئی میں فیملی ویزا اسپانسرشپ کے لیے ضروری دستاویزات
درخواست فارم (آن لائن یا رجسٹرڈ ٹائپنگ آفس سے جمع کیا جا سکتا ہے)
شریک حیات اور بچوں کے پاسپورٹ کی نقول
شریک حیات اور بچوں کی تصاویر
شریک حیات اور 18 سال یا اس سے زائد عمر کے بچوں کے لیے میڈیکل کلیئرنس سرٹیفکیٹ
شوہر کے ملازمت کے معاہدے یا کمپنی کا معاہدہ
شوہر کی ماہانہ آمدنی کی تصدیق کے ساتھ آجر کا جاری کردہ سیلری سرٹیفکیٹ
تصدیق شدہ نکاح نامہ
رجسٹرڈ کرایہ داری معاہدہ
18 سال یا اس سے زائد عمر کے اسپانسر کیے گئے تمام افراد کو یو اے ای کے مستند طبی مراکز میں میڈیکل فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا ضروری ہے۔
دبئی میں فیملی ویزا اسپانسر کرنے کے لیے کم از کم آمدنی کی شرط
پاکستانی شہری کو اپنی فیملی کے ویزا کے لیے AED 4,000 ماہانہ (رہائش کے بغیر) یا AED 3,000 (رہائش کے ساتھ) کم از کم آمدنی حاصل ہونی چاہیے۔