وزیراعلیٰ ہاؤس میں معصوم مسکراہٹوں کا استقبال

ڈاؤن سنڈروم پروگرام کے 22 بچوں نے کراچی میں وزیراعلیٰ ہاؤس کا دورہ کیا، جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔
بچوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے مختلف دفاتر دیکھے اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی کرسی پر بیٹھ کر ایک یادگار لمحہ گزارا۔
اس موقع پر بچوں کے ساتھ خوشگوار بات چیت کی گئی اور انہیں تحائف بھی پیش کیے گئے۔ یہ دورہ بچوں کے لیے نہایت خوشی اور اعتماد کا باعث بنا،
اور ان کے والدین نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے حکومت کے اس شاندار اقدام کی تعریف کی۔
یہ اقدام معاشرتی شمولیت اور خصوصی بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک مثبت قدم ہے۔

شئیر کیجئے اپنے دوستوں کے ساتھ

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Email

اپنا تبصرہ لکھیں