اردو زبان کراچی والوں کی اصل پہچان

ابتداّ اس شعر سے کہ کون ہےجو …..!

 

سلیقے سے ہواؤں میں جو خوشبو گھول سکتے ہیں..      .ابھی کچھ لوگ باقی ہیں جو اردو بول سکتے ہیں

 

کراچی پاکستان کا سب سے بڑا اور منفرد شہر ہے، جہاں مختلف ثقافتوں اور زبانوں کا حسین امتزاج ملتا ہے۔ لیکن اردو زبان وہ خاص پہچان ہے جو کراچی کے لوگوں کو دوسرے شہروں سے الگ کرتی ہے۔

 

کراچی میں بولی جانے والی اردو زبان نہ صرف سمجھنے اور بات چیت کرنے کا ذریعہ ہے بلکہ محبت، بھائی چارے اور یکجہتی کی علامت بھی ہے۔ یہاں کے لوگ اردو زبان کے ذریعے نئے رشتے قائم کرتے ہیں اور مختلف ثقافتوں کے درمیان فاصلے ختم کرتے ہیں۔

اردو زبان کی مٹھاس اور منفرد لہجہ کراچی کے ہر علاقے کی اپنی پہچان ہے۔

 لیاری کے سادہ لہجے سے لے کر گلشن اقبال کے مہذب انداز تک، کراچی میں اردو کا رنگ ہر جگہ نمایاں ہے۔

 

کراچی والوں کا اردو سے محبت کا رشتہ نہ صرف شہر کی سطح پر بلکہ پورے ملک میں زبان کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ زبان امیر اور غریب کے درمیان فرق مٹاتی ہے اور سب کو ایک جگہ اکٹھا کرتی ہے۔

کراچی کے لوگ اردو کے ذریعے نہ صرف اپنے مقامی الفاظ کو زندہ رکھتے ہیں بلکہ اسے خلوص اور محبت کا ذریعہ بھی بناتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اردو زبان کراچی والوں کی اصل پہچان ہے اور ہمیشہ رہے گی۔

شئیر کیجئے اپنے دوستوں کے ساتھ

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Email

اپنا تبصرہ لکھیں