5 سالہ پاکستانی ہیرو سفیان محسود نے بھارت کا گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑدیا

5 سالہ پاکستانی بچے سفیان محسود نے بھارت کا ایک اور گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
پاکستان کے کم عمر مارشل آرٹسٹ سفیان محسود نے “ایلبو ٹو نی اسٹپس” کے گینیز ورلڈ ریکارڈ کو شکست دے کر نیا عالمی اعزاز حاصل کیا۔
جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے سفیان نے 30 سیکنڈز میں 79 ایلبو ٹو نی وار کیے، یوں بھارت کی جویریہ کے 54 وار کا ریکارڈ توڑ دیا۔
سفیان، جو پاکستان کے سب سے کم عمر پانچ بار کے مارشل آرٹس چیمپئن ہیں، اس سے قبل بھی بھارت کا ایک ریکارڈ توڑ چکے ہیں۔
وہ عرفان محسود کے بیٹے ہیں، جنہوں نے 100 گینیز ورلڈ ریکارڈز قائم کیے ہیں۔

شئیر کیجئے اپنے دوستوں کے ساتھ

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Email

sufyan masood
اپنا تبصرہ لکھیں