” قضا اور رضا میں بڑا فرق ھے”
قضا کا معنی: تقدیر الہی .نوشتہ تقدیر .فیصلہ اتفاق یا حادثہ( فیروز اللغات)…
جب کہ رضا کا معنی : مرضی؛.خوشنودی اور خوشی.
لہذا جب اللہ تعالی کسی کے بارے فیصلہ نافذ کرتا ھے؛اس کو قضا کہتے ہیں،،،،،،،اور جب کسی کام کی وجہ سے راضی ہوتا ھے تب اس وقت اس بندے پر رضا الہی کا ظہور ہوتا ھے جیسا کہ ارشاد باری تعالٰی ھے
رَضِیَ اللّٰہُ عَنۡہُمۡ وَ رَضُوۡا عَنۡہُ ؕ۔۔۔۔اللہ ان سے راضی اور وہ اللہ سے راضی ۔(مجادلہ 22)..
بعض لوگ میت کا اعلان کرتے وقت کہتے ہیں فلاں شخص رضائے الہی سے فوت ہوگیا حالانکہ کہنا یہ چاہیے کہ فلاں شخص قضائے الہی سے فوت ہوگیا ھے؛