آئین پاکستان میں سود کے خاتمے کی حتمی تاریخ شامل کروانے پر تمام پارلیمان اور بالخصوص مولانا فضل الرحمن کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ مصطفی کمال
مولانا فضل الرحمن زبردست خراج تحسین کے مستحق ہیں کہ اللہ تعالی نے ان سے بہت بڑا کام لے لیا ہے۔ مصطفیٰ کمال
اللہ اور اس کے رسول محمدﷺ سے جنگ کے خاتمے کی ابتدا کی کوشش پر پوری قوم کو مبارکباد۔ مصطفیٰ کمال
میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ آج سود کی نحوست کے خاتمے کے عمل میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں بھی اسکا حصہ بنایا۔ مصطفیٰ کمال
الحمدللہ مجھے اللہ تعالیٰ نے یہ توفیق دی کہ اس پارلیمان کا حصہ بننے کے بعد میری پہلی تقریر سودی نظام کے خلاف تھی۔ مصطفیٰ کمال