ماں کا ادب واحترام

baba je

✍ابو ھریرۃ عبدالرحمٰن السدیس

مام محمد بن سیرین(110) رحمہ اللہ اپنی والدہ محترمہ کا بہت زیادہ خیال رکھا کرتے تھے یہاں تک کہ جب ان کے لیے کپڑے خریدتے تو نرم کپڑے خریدتے ان کی والدہ رنگے ہوئے کپڑے پسند کرتی تھی
ہر عید کو ان کے لیے کپڑے رنگے جاتے تھے۔
ان کی ہمشیرہ حفصہ بنت سیرین بیان کرتی ہیں میں نے اپنے بھائی محمد بن سیرین کو کبھی بھی والدہ کے ساتھ اونچی اور زوردار آواز میں گفتگو کرتے نہیں سنا
آپ امی سے اس طرح گفتگو کرتے تھے جیسے کوئی سرگوشی کر رہا ہو
( الطبقات الکبری لابن سعد: 198 سندہ صحیح)

 

قارئین! ان بچوں اور بچیوں کے لیے نصیحت ہے جو اپنے والدہ سے انتہائی نا مناسب لب ولہجہ میں بات کرتے ہیں اور انکا سلوک نہایت غلامانہ ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں والدین کا احترام کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین

✍ابو ھریرۃ عبدالرحمٰن السدیس

شئیر کیجئے اپنے دوستوں کے ساتھ

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Email
اپنا تبصرہ لکھیں