اس دعا کی بدولت اللہ نے میری بیماری دور کر دی

شئیر کیجئے اپنے دوستوں کے ساتھ

سید ابن طاؤسؒ نے مہج الدعوات میں سعید ابن ابو الفتح قمی الواسطی سے نقل کیا ہے کہ انہوں نے کہا مجھے ایک شدید بیماری لاحق ہو گئی کہ جس کے علاج سے حکیم و طبیب عاجز آ کئے۔ چنانچہ میرے والد مجھے شفا خانے لے گئے تو وہاں کے اطباء کے علاوہ ایک ماہر نصرانی طبیب کو بھی بلوایا گیا۔ سب نے میرے بارے خوب سوچ و بچار کی اور آخر اس نتیجے پر پہنچے کہ اس بیماری کا علاج سوائے خدا کے کسی کے بس میں نہیں ہے۔ یہ سن کر میں بہت ہی شکستہ دل اور غمگین ہو گیا اور میرے والد کی جو کتابیں میرے قریب پڑی تھیں ان میں سے اٹھا کر ایک کا مطالعہ کرنے لگ گیا۔ اس اثنا میں ایک کتاب کی پشت پر تحریر دیکھی کہ امام جعفر صادقؑ نے حضرت رسول خدا سے روایت کی ہے کہ آپؐ نے فرمایا جس شخص کو کوئی بیماری لاحق ہو تو وہ نماز فجر کے بعد چالیس مرتبہ پڑھے:

 
 

اس دوران درد اور بیماری کی جگہ ہاتھ پھیرتا رہے پس خداوند عالم اسے صحت عطا فرمائے گا۔ اس پر میں نے صبح کا انتظار کیا صبح ہوئی تو فریضہ نماز بجا لانے کے بعد چالیس مرتبہ یہ دعا پڑھی اور پڑھتے وقت بیماری کی جگہ ہاتھ پھیرتا رہا، چنانچہ اللہ نے میری بیماری دور کر دی۔ میں بیٹھا بیٹھا ڈر رہا تھا کہ وہ بیماری کہیں پھر سے نہ پلٹ آئے، لیکن جب تین دن گزر گئے تو میں نے یہ ماجرا اپنے والد کو سنایا انہوں نے خدا کا شکر ادا کیا اور پھر یہ ماجرا ایک طبیب سے بیان کیا کہ جو کافر ذمی تھا۔ وہ میرے پاس آیا اور دیکھا کہ واقعی بیماری دور ہو چکی تھی۔ اس پر اس نے اس وقت کلمۂ شہادت زبان پر جاری کیا اور صحیح معنوں میں مسلمان ہو گیا

Ref link: https://mafatih.duas.co/duas-sickness
اس دعا کو آگے شیئر کر کے صدقہ جاریہ میں اپنہ حصہ ڈالئں چھوٹی سے نیکی کسی کی جان بچا سکتی ہے 

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Email

اپنا تبصرہ لکھیں