کامران وجاہت
کراچی سے حامد نواز خان کا خصوصی انٹرویو کامران وجاہت کے ساتھ
کامران وجاہت: ناظرین، کراچی کے پلیٹ فارم سے میں، کامران وجاہت، آج آپ کو ایک ایسے شخصیت سےملوانے جارہے ، جو نہ صرف کراچی سے تعلق رکھتے ہیںبلکہ اس شہر کے تاریخی علاقوں کے نمائندے بھی ہیں۔ ہم موجود ہیں جناح ٹاؤن کے نائب ناظم، حامد نواز خان کے ساتھ، جو پاکستان تحریک انصاف سے وابستہ ہیں۔جناح ٹاؤن کراچی کے ان تاریخی علاقوں پر مشتمل ہے جو پاکستان بننے سے پہلے بھی اپنی اہمیت رکھتے تھے،جن میں مزارِ قائد، نشتر پارک، نمائش، گرومندر، جہانگیر روڈ، سولجر بازار، لسبیلہ، گارڈن ایسٹ، لائنز ایریا، اور طارق روڈ جیسے علاقے شامل ہیں۔حامد نواز خان کا تعلق بھی کراچی سے ہے، اور وہ اپنے علاقے کی بہتری کے لیے بھرپور خدمات انجام دے رہے ہیں۔
کامران وجاہت: حامد صاحب، سب سے پہلے، کراچی کے تاریخی علاقوں اور ان کے موجودہ مسائل کے حوالے سے آپ کیا کہنا چاہیں گے؟
حامد نواز خان: شکریہ کامران صاحب! کراچی وہ شہر ہے جس کی تاریخ خود بولتی ہے۔ خاص طور پر جناح ٹاؤن کے علاقے، جیسے سولجر بازار،مختلف مذاہب اور مسالک کے ماننے والوں کا گلدستہ ہیں۔ یہاں پارسی، مسیحی، ہندو، اور سکھ برادری کے لوگ مل جل کر رہتے ہیں۔
نشتر پارک، جو میرے علاقے کا حصہ ہے، وہ مقام ہے جہاں قائداعظم محمد علی جناح سے لے کر ذوالفقار علی بھٹو، مولانا مودودی،بے نظیر بھٹو، اور عمران خان جیسے بڑے رہنماؤں نے اپنی آواز پورے پاکستان تک پہنچائی۔ یہ علاقہ نہ صرف سیاسی بلکہ مذہبی اورسماجی سرگرمیوں کا مرکز بھی رہا ہے، جہاں محرم الحرام، ربیع الاول کے جلوس، اور تمام سیاسی جماعتوں کے جلسے منعقد ہوتے ہیں۔
کامران وجاہت: آپ کی خدمات اور نشتر پارک میں موجود دفتر کے حوالے سے کچھ بتائیں؟
حامد نواز خان: جی بالکل، میرا دفتر نشتر پارک میں واقع ہے، اور میں یہاں بطور نائب ناظم اور یوسی 2 سولجر بازار کا وائس چیئرمین خدمات انجام دے رہا ہوں۔ہم اپنے قائد عمران خان کے نظریے کے مطابق بلا تفریق سب کی خدمت کر رہے ہیں۔ ہمارا مقصد کراچی کے مسائل کو حل کرنا اور عوام کی فلاح کے لیے کام کرنا ہے۔
کامران وجاہت: عامر لیاقت حسین مرحوم کے بارے میں آپ کیا کہنا چاہیں گے؟
حامد نواز خان: عامر لیاقت حسین مرحوم ایک غیر معمولی شخصیت تھے۔ انہوں نے وزیرِاعظم کے فنڈز سے سولجر بازار میں کروڑوں روپےمالیت کے ترقیاتی کام کروائے اور ہمیں مکمل فری ہینڈ دیا۔ ان کے لیے دعاگو ہوں کہ اللہ ان کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔
کامران وجاہت: بہت شکریہ، حامد نواز صاحب! آپ کے وقت اور معلوماتی گفتگو کے لیے۔ یہ گفتگو کراچی کے عوام کے لیے بہت اہم ہے۔
شئیر کیجئے اپنے دوستوں کے ساتھ
Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Email