احمد منہاج
یونانی فلاسفر پاکستانی مارکیٹ میں ہول سیل ریٹ میں
بنا سیزن کے پورا سال دستیاب ہوتے ہیں۔
پھر جذبات میں کچھ ہم بھی خرید لائے تھے ۔ ۔ ۔
مگر اب بِک نہیں رہے۔
اگر آپ کسی کو اپنا سمجھ کر اپنی بات کرو کہ بھائی مجھے depression کا مرض ہے،
تو سامنے والا خواہ آپ کا اپنا سگا ہی کیوں نا ہو
فوراً ایک بات آپ کے منہ پہ چپکا دے گا ۔ ۔ ۔ ۔
ارے کوئی depression نہیں ہوتا ، ، ،
تمہارا تو بس دماغ خراب ہے،
فالتو سوچا نہیں کرو۔
بس chill کرو اور ٹھنڈا پیؤ ۔
یار مطلب کچھ بھی ، ، ،
ارے بھائی کیفیت کو تو سمجھو ۔ ۔ ۔
بس ایک افلاطون جاتا ہے پھر دوسرا ارسطو آجاتا ہے،
پھر یہ سارے یونانی سمجھدار ایک ناسمجھ پاکستانی کو سمجھا کر chill کرنے نکل پڑتے ہیں۔
رائیٹر -احمد منہاج
شئیر کیجئے اپنے دوستوں کے ساتھ
Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Email