علی رضا
شخصیت کی دلکشی اور خوبصورتی میں اضافہ صرف میک اَپ ہی سے ممکن نہیں بلکہ زیورات اور قیمتی پتھروں کا استعمال بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔
اگر یہ پتھر زندگی پر مثبت اثر ڈالیں، تو ان کی اہمیت دوگنا ہوجاتی ہے۔ ماہرین کے مطابق، ہر فرد کے پیدائشی مہینے کے مطابق موافق پتھر کا تعین کیا جاسکتا ہے،
جو شخصیت اور زندگی پر حیرت انگیز اثر ڈال سکتا ہے۔ آئیے جانتے ہیں مختلف مہینوں کے موافق پتھر اور ان کے اثرات
جنوری
ماہ جنوری میں پیدا ہونے والوں کے لیے یاقوت موزوں ہے۔ اس کا سرخ رنگ گہرائی اور توانائی کا مظہر ہے۔ یہ پتھر رشتوں میں بہتری، خود اعتمادی اور کاروبار میں ترقی کا ذریعہ بنتا ہے۔
فروری
فروری کے افراد کے لیے ایمے تھسٹ مناسب ہے، جو نیلگوں یا سرخ رنگ میں پایا جاتا ہے۔ یہ پتھر زندگی میں امنگ پیدا کرنے، اعصابی تناؤ کم کرنے اور خود شناسی کے فروغ میں مددگار ہے۔
مارچ
مارچ کے مہینے میں پیدا ہونے والوں کے لیے بلڈ اسٹون تجویز کیا جاتا ہے، جو سبز پتھر ہے۔ یہ جرأت، خوف سے نجات اور صحت میں بہتری کا باعث بنتا ہے۔
اپریل
ماہ اپریل والوں کے لیے ڈائمنڈ (ہیرا) موزوں ہے۔ یہ پتھر مثبت تبدیلی، خوش قسمتی اور کامیابی کا مظہر ہے۔
مئی
مئی میں پیدا ہونے والوں کے لیے زمرد (ایمرالڈ) بہترین ہے۔ یہ پتھر روحانی تقویت، غصے میں کمی اور دشمن پر رعب ڈالنے میں مدد دیتا ہے۔
جون
ماہ جون کے لیے موتی موزوں ہے۔ یہ پتھر جادو ٹونے سے بچانے، ذہنی سکون دینے اور خواتین کے حسن میں اضافہ کرتا ہے۔
جولائی
جولائی میں پیدا ہونے والوں کے لیے روبی (لعل) موزوں ہے، جو کامیابی، حفاظت اور زندگی کی مضبوطی کی علامت ہے۔
اگست
اگست کے افراد کے لیے Peridot مناسب ہے۔ یہ پتھر زندگی میں مشکلات سے لڑنے کی ہمت دیتا ہے اور مثبت توانائی کا ذریعہ ہے۔
ستمبر
ستمبر میں پیدا ہونے والوں کے لیے نیلم بہترین ہے۔ یہ پتھر خوشحالی، دولت اور کامیابی کے لیے مفید ہے۔
اکتوبر
اکتوبر کے افراد کے لیے اوپل موزوں ہے۔ یہ پتھر ازدواجی زندگی میں خوشحالی، صحت اور کامیابی کا ضامن ہے۔
نومبر
نومبر والوں کے لیے پکھراج موزوں ہے۔ یہ دماغی سکون، ہمت اور شادی میں آسانی فراہم کرتا ہے۔
دسمبردسمبر میں پیدا ہونے والوں کے لیے فیروزہ مناسب ہے۔ یہ پتھر ذہنی سکون، عدم برداشت سے بچاؤ اور خوشحالی کا ذریعہ ہے۔
ہر پتھر اپنی منفرد خصوصیات کے ساتھ زندگی میں مثبت تبدیلی لا سکتا ہے
اپنی شخصیت کو نکھارنے اور زندگی کو بہتر بنانے کے لیے موافق پتھر کا انتخاب کریں۔
Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Email