اقوام متحدہ کے مطابق تعلیم انسان کا بنیادی حق ہے

تعلیم کا حصول ہر انسان خواہ مرد ہو یا عورت سب کے لیے بے حد ضروری ہے-
اقوام متحدہ کے بین الاقوامی چارٹر برائے انسانی حقوق کے سیکشن 26 کے تحت تعلیم انسان کا بنیادی حق ہے۔
بین الاقوامی چارٹر کے مطابق عوام کو مفت اور لازمی بنیادی تعلیم فراہم کرنا ریاست کا فرض قرار دیا گیا۔
تعلیم حاصل کرنا ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔ تعلیم صرف تدریس ہی کا نام نہیں ہے

ہر قوم تعلیم کے حصول کے لیے بے حد کوششیں کر رہی ہے-
ترقی یافتہ قومیں جانتی ہیں کہ تعلیم ہی واحد شئے ہے جو ایک جاہل کو عالم بنانے کی طاقت رکھتی ہے- اسی تعلیم کے بٙل پر انسان اپنی زندگی
کے بہت سے پیچیدہ معاملات باآسانی حل کرلیتا ہے اور دنیا میں اپنا ایک الگ مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوتا ہے-
تعلیم ہی ہے جس کی وجہ سے بہت سے موزی مرض کا علاج ممکن ہوا- تعلیم ہی ہے جس نے انسان کو ذہنی اور معاشی مضبوط کیا-

تعلیم ایک مرد کی زندگی میں انقلاب برپا کرتی ہے اور اسے کامیابی کی منزلوں سے ہمکنار کرواتی ہےاور صرف تعلیم کے ذریعے ہی ایک معاشرہ ترقی حاصل کرتا ہے
اور اس کے لیے ضروری ہےکہ ہر مرد تعلیم حاصل کرے تا کہ ایک روشن اور کامیاب مستقبل کی تعمیر ممکن ہوسکے

شئیر کیجئے اپنے دوستوں کے ساتھ

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Email

اپنا تبصرہ لکھیں