دانیا انور کا اعتراف: “دوسری شادی کے بعد ہی اصل محبت کا احساس ہوا”
لمعروف اداکارہ دانیا انور نے حال ہی میں دنیا نیوز کے مقبول پروگرام “مذاق رات” میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی، محبت اور کیریئر پر کھل کر بات کی۔
پروگرام کے دوران میزبان عمران اشرف کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے دانیا انور نے بتایا کہ
انہیں دو بار محبت ہوئی۔ پہلی محبت ناکام رہی، لیکن دوسری محبت اور شادی کے بعد انہیں حقیقی محبت کی اہمیت کا احساس ہوا۔
عمران اشرف نے ان کی دوسری شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اداکارہ نے ماضی کے مشہور فلمی ہیرو ندیم بیگ
کے بیٹے فرحان ندیم بیگ سے دوسری شادی کی ہے۔ اس بات پر دانیا نے شرمندگی اور خوشی کے ملے جلے جذبات کا اظہار کیا۔
یکطرفہ محبت کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے دانیا نے اسے وقت کا ضیاع قرار دیا
اور کہا کہ ایسی محبت میں دوسرا فرد دلچسپی نہیں رکھتا، جبکہ یکطرفہ محبت کرنے والا شخص اپنی زندگی برباد کر رہا ہوتا ہے۔
کیریئر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی معصومیت نے انہیں ڈراموں میں کام دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ تاہم، انہوں نے خواہش ظاہر کی
کہ انہیں کسی ایسے کردار کی پیشکش ہو جس میں وہ تین یا اس سے زیادہ افراد کو قتل کرنے والی شخصیت کا کردار نبھائیں۔
یہ انکشافات نہ صرف ان کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرتے ہیں بلکہ ان کے منفرد خیالات اور دلچسپ شخصیت کو بھی نمایاں کرتے ہیں۔
شئیر کیجئے اپنے دوستوں کے ساتھ
Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Email