کراچی کے X Students نے اپنے اسکول کے اساتذہ کیلئےایک تاریخی کارنامہ سر انجام دیا ۔ پورے پاکستان میں اس کارنامےکو بہت appreciate کیا گیا۔۔۔
BCS Reunion 2023 (1992 – 2022 reconnected alumni with their alma mater)
کراچی کے بریلئنٹ کیرئیر اسکول نارتھ کراچی کے25 سال پرانے طلبہ کا اپنے اسکول کے اساتذہ سے اظہار محبت کا انوکھا انداز۔
تمام پاس آوٹ طلبہ اور اساتذہ کو 25 سال بعد ایک جگہ اکھٹا کرکے انوکھا ریکارڈ قائم کردیا۔
دنیا کی اس انوکھی ری یونین جس میں اس ری یونین کے تخلیق کار محمد عمران، سید فہد علی، خرم خالد، عامر، عدیل قریشی اورپوری ٹیم نے اپنے1992 سے لیکر 2022 بیجز تک کے تمام اساتذہ اور طالب علموں کوخراجِ تحسین پیش کرکے ایک ایسا تاریخی اظہار محبت کیا کہ تمام اساتذہ کی آنکھیں نم ہوگئیں۔
اس موقع پر اسکول کے اُس دور کے ایڈمنسٹریٹر سید ابن حسن شاہ انکی بہن عالیہ ثروت تمام سینئر اساتذہ ،مہمان گرامی اور تقریب کےمہمان اعلیٰ سی ای او افضال میموریل تھیلیسیمیا فاونڈیشن جناب عاصم قدوائی صاحب نے بھی شرکت کی-
تقریب میں اس دور کے رنگوں کو حقیقت بھرنے کیلئے 33 سال پرانے طلبہ و طالبات نے اسکول کے اس ہی گراونڈ میںاسٹیج پر آکر نہ صرف حاضرین کو حیران کیا بلکہ اپنے پسندیدہ اساتذہ کے ساتھ سیلفیز اور انکی خیریت دریافت کی ۔
اس رنگا رنگ تقریب میں اظہار تشکر، دعایئں اور بہترین اسٹیج پرفارمینسس قابل دید رہیں اور تقریب کی جان ان طلبہ کی جانب سےٓ AMTF کے تعاون سےاساتذہ کو اعزازی طور پر دیئے گئے Teachers Respect Health Card تھے جو ان اساتذہ کی طبی ضروریات کو تا عمر پورا کریں گے۔
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ ہولڈر 2007کے بلال آصف کی جانب سے اساتذہ کو اعزازی آرٹ ورک بھی دیئے گئے۔
بلا شبہ ری یونین کی یہ یادگار تقریب پاکستان کی پہلی اور اب تک کی واحد ری یونین ہے جو اپنی مثال آپ ہے۔
شئیر کیجئے اپنے دوستوں کے ساتھ
Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Email