سندھ کے شہر لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے امیر علی منگی کے خاندان کے پاس ایک غیر معمولی کارنامہ ورلڈ ریکارڈ ہے جسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی تسلیم کیا ہے۔
اس خاندان کے تمام نو افراد والد امیر علی، ان کی اہلیہ خدیجہ اور ان کے سات بچے، ایک ہی تاریخ یکم اگست کو پیدا ہوئے۔
یہ خاندان اس غیر معمولی اتفاق کو خاندان کےلئے خدا کی طرف سے تحفہ سمجھتا ہے۔ تمام پیدائشیں قدرتی طور پر ہوئی ہیں اور تاریخوں کو ترتیب دینے کے لیے کسی قسم کی طبی مداخلت نہیں کی گئی۔
اس خاندان کو ایک ہی تاریخ کو پیدا ہونے والے سب سے زیادہ بہن بھائیوں کا ریکارڈ رکھنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ امیر علی اور خدیجہ کی شادی بھی یکم اگست کو ہوئی اور اس کے بعد سات کے سات بچے مختلف سالوں میں یکم اگست کو ہی پیدا ہوئے۔
شئیر کیجئے اپنے دوستوں کے ساتھ
Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Email