کراچی سے کراچی ائیر لائن کا اعلان کردیا گیا

کراچی کے تاجر برادری نے نئی ایئر لائن لانے کا اعلان کردیا
ایئر کراچی کے نام سے نئی ایئر لائن جلد متعارف کروائی جائے گی
معروف کاروباری شخصیت حنیف گوہر کا کہنا ہے کہ نئی ایئرلائن کے نام ایئر کراچی کو سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے رجسٹرڈ کرلیا ہے
جبکہ ایئرلائن کے لائسنس کے لیے وفاقی حکومت کو درخواست دے دی گئی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ایئر کراچی میں ہر شیئر ہولڈر کا حصہ 5 کروڑ روپے ہے، ایئر کراچی کا لائسنس چند دنوں میں حاصل ہونے کے قوی امکانات ہیں۔

’’ایئر کراچی‘‘ کے نام سے نئی فضائی کمپنی کراچی کی تاجر برادری کی جانب سےمتعارف کرائی جا رہی ہے۔
ایف پی سی سی آئی کے سابق سینئر نائب صدرحنیف گوہر نے میڈیا ٹاک میں بتایا کہ
ایئر کراچی کے لیے پہلے مرحلے میں 3 طیارے لیز پر حاصل کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ائیر کراچی میں سی او کے منصب پر سدرن کمانڈر ائیر وائس مارشل عمران کو مقرر کیا گیا ہے
جب کہ عقیل کریم ڈھیڈی، عارف حبیب، ایس ایم تنویر ایئر کراچی کے شئیر ہولڈرز ہیں۔
حنیف گوہر نے بتایا کہ بشیر جان محمد ، خالد تواب، زبیر طفیل ،حمزہ تابانی بھی ائیر کراچی کے شیئر ہولڈرز ہیں۔
نئی فضائی کمپنی کا لائسنس چند دنوں میں حاصل ہونے کے قوی امکانات ہیں۔ ائیر کراچی 5 ارب روپے
کی سرمایہ کاری سے شروع کی جارہی ہے، جس میں فی شیئر ہولڈرز کا حصہ 5 کروڑ روپے ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں