عالمی میدانوں میں پاکستان کا چمکتا ستارہ

پاکستان کے گولڈن بوائے احسن اسلم نے ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے تھائی لینڈ میں منعقدہ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔ مینز فزیک کیٹیگری میں دنیا بھر سے 800 سے زائد ایتھلیٹس کے درمیان شاندار کارکردگی دکھا کر انہوں نے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔یہ ان کی مسلسل دوسری بڑی بین الاقوامی کامیابی ہے، اس سے قبل وہ دو ماہ پہلے امریکہ میں بھی گولڈ میڈل جیت چکے ہیں۔ احسن اسلم کی ان کامیابیوں پر مداحوں اور کھیلوں کے شوقین افراد نے ان کی بھرپور تعریف کی اور انہیں مبارکباد پیش کی۔
احسن اسلم کی مسلسل کامیابیاں نہ صرف پاکستان کا نام روشن کر رہی ہیں بلکہ نوجوان نسل کو عالمی سطح پر خواب دیکھنے اور ان کے حصول کی جدوجہد کا حوصلہ بھی دے رہی ہیں۔

شئیر کیجئے اپنے دوستوں کے ساتھ

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Email

اپنا تبصرہ لکھیں