ملتان: (دنیا نیوز) 52ویں نیشنل اتھلیٹکس چیمپئن شپ 2025 کا آغاز ہو گیا ہے۔
یہ چیمپئن شپ ایوب سٹیڈیم ملتان میں منعقد ہو رہی ہے، جس میں پاکستان کے چاروں صوبوں اور مختلف ڈیپارٹمنٹس کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ جیولین تھرو کے چیمپئن ارشد ندیم اس ایونٹ کے فلیگ ہو سٹنگ کر رہے ہیں۔
چیمپئن شپ میں مردوں اور خواتین کی ٹیمیں شامل ہیں جن میں پاکستان آرمی، پاکستان ائیر فورس، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، پاکستان پولیس، ہائر ایجوکیشن کمیشن، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان، اسلام آباد، گلگت بلتستان، اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیمیں شامل ہیں۔ اس چیمپئن شپ میں مردوں کے 23 اور خواتین کے 21 ایونٹس منعقد ہوں گے۔
چیمپئن شپ 30 نومبر تک جاری رہے گی، اور اختتام پر کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔
شئیر کیجئے اپنے دوستوں کے ساتھ
Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Email