mind Depression

ہائی ڈیپریشن اپ کی جان کا دشمن بن اپکی فیملی کو تباہ کرسکتاہے

آجکل ذہنی دباؤ یا اسٹریس بہت ہی عام ہوگیا ہے جس کی بڑی وجہ وہ کام ہے جو ہم کمانے کے طور پر کرتے ہیں۔
دباؤ یا اسٹریس معمول کی ایک ایسی کیفیت کا نام ہے جو کسی بھی فرد کو کسی بھی صورت حال کی وجہ سے لاحق ہو سکتی ہے
اور اس کی وجہ سے انسان دماغی اور جسمانی ردعمل کا شکار ہو جاتا ہے۔ اوردن با دن اپنی صحت کو گراتا چلا جاتاہے
حاملہ نہ ہونا سب رپورٹس کا صحیح‌ہونا یہ سب ہائی ڈیپریشن کے وجہ بن سکتی ہے ….

جب کسی شخص پر کام کا دباؤ اس کی صلاحیت سے زیادہ بڑھ جاتا ہے تو وہ جسمانی اور ذہنی طور پر بیمار محسوس کرنےلگتا ہے
کام سے متعلق تناؤ کی علامات کو پہچان کر اور اس سے جلد نمٹنے سے اس کے منفی اثرات کو کم کیا جا سکتا ہے۔

کام کی جگہ پر ہلکا تناؤ انسان کو کام کرنے کی ترغیب دیتا ہے لیکن اگر دباؤ اور مطالبات بہت زیادہ ہو جائیں اور طویل عرصے تک جاری رہیں تو یہ کام سے متعلق تناؤ کا باعث بنتا ہے۔

جانئے ایسے طریقوں کے بارے میں جن کے ذریعے آپ کام کا دباؤ کم کر سکتے ہیں اور ڈیپریشن کے مریض بنے سے بچ سکتے ہیں‌
1.تناؤ کو کم کرنے کے لیے سب سے پہلے آپ کو یہ سمجھنا ہوگا کہ اس کی وجوہات کیا ہیں؟ کام کا تناؤ بعض وجوہات کی وجہ سے ہوسکتا ہے۔
2.اس بات کی نشاندہی کرنا کہ آپ کے کام کا کون سا حصہ تناؤ کا باعث بنا رہا ہے، تناؤ کی سطح کو کم کرنے میں مدد فراہم کرسکتا ہے۔
3-ایک رپورٹ کے مطابق 2020-21 میں ہر 40 میں سے تقریباً ایک کارکن کام سے متعلق تناؤ سے متاثر پایا گیا۔ کام سے متعلق تناؤ کی وجوہات میں بہت زیادہ کام کا بوجھ، غیر حقیقی اہداف، غیر معقول کام کی ڈیڈ لائن، کام کرنے کے انداز پر کنٹرول نہ ہونا وغیرہ شامل ہیں۔
4-اس صورتحال سے بچنے کے لیے کام کے اوقات کی حد اور ہدف کو حقیقت پسندانہ بنایا جائے۔ اپنی قابلیت اور صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے وقتاً فوقتاً ٹریننگ لیتے رہیں، ساتھیوں سے کام میں مناسب تعاون حاصل کریں۔

5-اپنے کام کو بہتر طریقے سے کرنے کے لیے تجربہ کار لوگوں سے مشورہ لیں، اپنے وقت کو بہتر انداز میں ترتیب دیں، کام کی جگہ پر اپنے کاموں کو ترجیح دیں۔ کچھ کام دوسروں کو سونپیں۔ اگر آپ اضافی کام یا ذمہ داری نہیں اٹھا سکتے تو نہ کہنا سیکھیں۔

6-کام کے دوران ضرورت کے مطابق باقاعدگی سے وقفے لیں، باہر جائیں اور کچھ وقت کے لیے چہل قدمی کریں، باقاعدہ حدود میں کام کریں، چھٹی لیں۔ ساتھیوں کے ساتھ اچھے تعلقات رکھیں۔

7-شراب اور دیگر منشیات کا استعمال ہرگز نہ کریں، اس سے تناؤ مزید بڑھتا ہے، متوازن غذا لیں، اس سے جسم اور دماغ کو کام کرنے کے لیے مناسب توانائی ملتی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں