کراچی سے 19 نومبر سے تعلیمی ادارے 4 دن کے لئے بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا ، فیصلہ ڈی آئی جی ٹریفک کی ہدایت کی روشنی میں کیا گیا ہے۔
مزید تفصیلات کے مطابق کراچی ایکسپو سینٹر پر دفاعی نمائش آئیڈیاز کل سے آغاز ہونے جارہا ہے ، جس کے پیش نظر نجی اسکولز ڈائریکٹوریٹ نے 4 دن کے لئے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا۔نجی اسکولز ڈائریکٹوریٹ نے کہا ہے کہ شارع فیصل اور حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ پر تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ کیا گیا ہے، اسکولز 19 سے 22 نومبر تک بند رکھے جائیں۔