thiland

14 دوستوں کو زہر دے کر قتل کرنے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی

تھائی لینڈ میں ایک خاتون کو اپنے 14 دوستوں کو زہر دے کر قتل کرنے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، 36 سالہ سرارت رنگسیو تھاپورن، جو آن لائن جوئے کی عادی تھی، اپنے دوستوں سے قرض لے کر انہیں زہر دے دیتی تھی۔

گزشتہ روز بنکاک کی عدالت نے سرارت کو اپنی ایک دوست کے قتل کا مجرم قرار دیا، جو اپریل 2022ء میں ایک تقریب کے دوران زہر کا شکار ہو گئی تھی۔

تفتیش میں مقتول کے جسم میں زہر کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔

رپورٹس کے مطابق سرارت 2015ء سے 2022ء تک 14 افراد کے قتل میں ملوث پائی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے

کچھ مقتولین سے 3 لاکھ مقامی روپے ادھار لیے تھے اور قتل کے بعد ان کے زیورات اور موبائل فون بھی چرا لیے تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں