intermediate

کراچی کے 5 بڑے کالجز میں شکایتی مراکز قائم کردیے

کراچی انٹر میڈیٹ امتحانات کے رزلٹ میں بے ضابطگیاں،
 اے پی ایم ایس او سیکٹر بی نے ڈسٹرکٹ سینٹرل کراچی کے 5 بڑے کالجز میں شکایتی مراکز قائم کردیے

کراچی ( پریس ریلیز ) شہر کراچی کے فرسٹ ایئر طلبہ کو درپیش رزلٹ کے مسئلے پر آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس

آرگنائزیشن نے شہر کے بڑے کالجز میں شکایتی مراکز قائم کردیے۔ متاثرہ طلبہ اپنے دستاویزات شکایتی مراکز

میں جمع کرواسکتے ہیں جو بعد ازاں انٹر بورڈ چیرمین اور قائم کمیٹی کے سامنے پیش کیے جائیں گے۔

محمد عاشر بھائی ( سیکٹر آرگنائزر سیکٹر بی ) نے کہا کہ کالجز پر اربوں روپے کا بجٹ خرچ کرنے کے

باوجود سندھ حکومت تعلیم کے شعبے میں ناکام نظر آتی ہے۔ آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اس

مشکل وقت میں طلبہ کے ساتھ کھڑی ہے، کسی صورت ان نتائج کو تسلیم نہیں کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ کے جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں ۔ اگرحکومت نے اس مسئلے کو سنجیدگی

سے حل نہ کیا تو انٹر بورڈ آفس اور سندھ سیکریٹریٹ کا گھیراؤ کرینگے۔

شکایتی مراکز مندرجہ ذیل کالجز میں قائم کیے گئے ہیں

پریمئر کالج 03272590829
بفرزون کالج 03132415152
کومپریہینسو کالج 03151082301
سٹی کالج 03162779090
سراج الدولہ کالج 03103396255

اپنا تبصرہ لکھیں