drone atatck

غزہ میں اسرائیلی اسنائپر ڈرونز شہریوں پر حملے کرنے لگے

ایک امریکی ویب سائٹ نے اسرائیل پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ غزہ میں اسنائپر ڈرونز کا استعمال کر رہا ہے۔
ویب سائٹ کے مطابق، غزہ میں ایسے درجنوں واقعات کی تفصیلات جمع کی گئی ہیں، جن میں یہ ڈرونز کیمرے اور ریموٹ کنٹرول رائفل سے لیس دکھائی دیتے ہیں۔
اس سلسلے میں عینی شاہدین نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ غزہ میں چھوٹے ڈرونز نشانہ بازوں کی طرح کام کرتے ہیں اور شہریوں کو نشانہ بناتے ہیں، جن سے کئی افراد شہید ہو چکے ہیں۔
فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق، غزہ پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اب تک 43,985 فلسطینی شہید اور 1,04,092 زخمی ہوئے ہیں۔
لبنان کے حوالے سے بھی رپورٹ کیا گیا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں 3,558 افراد شہید اور 15,000 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں