بیٹر کا شاٹ، نے آسٹریلوی امپائر کے منہ نقشہ بگاڑ دیا

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پرتھ میں کھیلے گئے ایک مقامی میچ کے دوران آسٹریلوی امپائر ٹونی ڈی نوبریگا کے چہرے پر گیند لگ گئی جس سے ان کے چہرے کا حلیہ بگڑ گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میچ میں بیٹر نے اسٹریٹ ڈرائیو شاٹ کھیلا جس کے بعد گیند سیدھی ان کے چہرے پر لگی جس سے ان کے چہرے پر شدید چوٹیں آئیں اور انہیں اسپتال بھی جانا پڑا۔آسٹریلوی امپائر اسپتال میں داخل ہیں، ان کی کوئی ہڈی نہیں ٹوٹی پھر بھی ان کا آپریشن کیے جانے کا امکان ہے۔
سوشل میڈیا پر امپائر کی تصویر سامنے آنے کے بعد ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں