اک شاگرد کا واقعہ : جو اپنے استاد کی طرح کسی درسگاہ میں استاد بن گیا تھا

✍🏻ایک عالم نےاک شاگرد کا واقعہ سنایا جو اپنے استاد کی طرح کسی درسگاہ میں استاد بن گیا تھا ،
استاد بننے کے بعد جب وہ اپنے اس استاد سے ملنے کے لیے گیا اور
اس کو بتایا کہ آپکی وجہ سے آپکی طرح میں بھی استاد بنا ہوں ۔ استاد نے پوچھا وہ کیسے ؟تو انہوں نے بتایاکہ
اک دن میں نے اپنے ہم جماعت کی گھڑی چرا لی تھی،
آپ نے دروازے بند کرا کے تلاشی کا کہا تھا مجھے لگا کہ آج میں پھنس گیا،
تب آپ نے فرمایاکہ سب آنکھیں بند کر لیں، آپ نے سب بچوں کی تلاشی لی انکی آنکھیں بند تھیں،
آپ نے گھڑی میری جیب سے نکالی، اور مجھ سے بعد والوں کی بھی تلاشی لی
تب میں نے عزتِ نفس اور زندگی کا سبق سیکھا تھا۔

استاد کی آنکھوں میں اجنبیت دیکھ کر شاگرد نے پوچھا ، استاد محترم آپ مجھے کیسے بھول گئے؟
استاد نے جواب دیا
*کیونکہ میں نے اپنی آنکھیں بھی بند کر لی تھیں.
اپنے شاگردوں کی عزت نفس کا خیال کیجئے تاکہ وہ آپ کو بعد میں بھی یاد رکھیں۔

شئیر کیجئے اپنے دوستوں کے ساتھ

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Email

اپنا تبصرہ لکھیں